ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پولیس نے ذاکر نائیک کے آئی آر ایف پر پابندی لگانے والے مرکزی نوٹیفکیشن کی کاپی سونپی

پولیس نے ذاکر نائیک کے آئی آر ایف پر پابندی لگانے والے مرکزی نوٹیفکیشن کی کاپی سونپی

Sat, 19 Nov 2016 12:17:39    S.O. News Service

ممبئی، 18؍نومبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پولیس نے اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے این جی او کے عہدیداروں کو اسلامک ریسرچ فاونڈیشن(آئی آر ایف )کو پانچ سال کے لیے پابندی عائد کرنے کے مرکز کے نوٹیفکیشن کی کاپی سونپ دی ہے۔پولیس ڈپٹی کمشنر اشوک دودھے نے آج میڈیا سے کہاکہ وزارت داخلہ سے کل نوٹیفکیشن کی کاپی ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے اسے آئی آر ایف کے عہدیداروں کو یہاں ڈونگری میں ان کے دفتر میں سونپی ۔مرکزی کابینہ نے منگل کوآئی آر ایف پر اس کی سرگرمیوں کے لیے پابندی لگانے کی ایک تجویز کو منظوری دے دی تھی۔آئی آر ایف پر جانچ ایجنسیوں کی نظر اس وقت پڑی تھی جب ڈھاکہ حملے میں شامل دہشت گردوں میں سے ایک نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا کہ وہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقریروں سے متاثر تھے۔یہ بھی دعوی کیا جارہا ہے کہ اس سال کی شروعات میں اسلامک اسٹیٹ میں شامل ہونے کے لیے اپنے گھرکو چھوڑ کر جانے والے ملوانی علاقے کے نوجوان بھی مبینہ طور پر نائیک کی تقریروں سے متاثر تھے۔پولیس نے آئی آر ایف کے کچھ ارکان کو کیرالہ کے کاسرگوڈ میں آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے کے لیے نوجوانوں کے گروپ کی مبینہ طور پر حوصلہ افزائی کرنے اور ان کوشدت پسندی کی تعلیم دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔معاملہ قومی جانچ ایجنسی(این آئی اے)کی تحقیقات کے تحت ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نائیک فی الحال گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک سے باہر ہیں ۔


Share: